کراچی (رپورٹنگ آن لائن) معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے خود کو غریبوں کا شاہ رخ کہنے پرپر ایک مداح کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔گزشتہ روز فیروز خان کی جانب سے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی گئی جس پر ان کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے سیکنڈز میں لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں تعریفی کمنٹس کیے گئے۔فیروز خان کی تصویر پر ایک انسٹا صارف کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ غریبوں کا شاہ رخ خان۔
فیروز خان نے اپنے جوابی کمنٹ میں لکھا کہ میں بھی غریب اور پھر بھی فیروز خان۔فیروز خان کی جانب سے دیئے گئے اس جوابی کمنٹ پر ہزاروں لائیکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں جس میں فیروز خان کے مداح ان کی خوب تعریفیں اور فیروز خان پر تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنا رہے ہیں۔