فٹبال سپینش لیگ

فٹبال سپینش لیگ،بارسلونا نے ولاریال کیخلاف چار ایک سے فتح حاصل کرلی

میڈرڈ (رپورٹنگ آن لائن) فٹبال سپینش لیگ میں بارسلونا نے ولاریال کے خلاف چار ایک سے فتح حاصل کر لی۔ بڑی جیت کے باوجود ٹیم بارسلونا دوبارہ ٹاپ پر نہ آ سکی۔ سپر سٹار لیونل میسی بھی کوئی گول نہ کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق لالیگا کی چیمپئن ٹیم بارسلونا کا نمبر پانچ ولاریال سے جوڑ پڑا۔ سٹار پلیئر سے بھری ٹیم بارسلونا کا پلہ بھاری رہا۔ تیسرے ہی منٹ اون گول سے سکورز کا آغاز کیا گیا۔سوآریز نے بیسویں منٹ سکور ڈبل کر دیا۔ گریز مین کے گول سے برتری تین ایک ہو گئی۔

دوسرے ہاف میں فیٹی نے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا۔ چار ایک کی بڑی جیت سے بارسلونا کو ٹاپ پوزیشن تو دوبارہ نہیں ملی لیکن ٹائٹل جیتنے کی دوڑ میں شامل ہونے کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔