محمد عبداللہ الجدعان

فوڈ سکیورٹی بڑھانے کے لیے عرب ملکوں سے رابطہ میں ہیں،سعودی عرب

ریاض( رپورٹنگ آن لائن)سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ الجدعان نے کہا ہے کہ عالمی چیلنجز عرب خطے میں پائیدار مالیاتی ماڈل تیار کرنے کی ضرورت کا تقاضہ کر رہے ہیں۔ عرب ریاستوں کی کونسل کی تیاری کے لیے وزارتی سطح پر اقتصادی اور سماجی کونسل کے اجلاس کے دوران وزیر نے بتایا کہ سعودی عرب خوراک کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے عرب ممالک کے ساتھ رابطہ اور ان سے ہم آہنگی قائم
کر رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عبد اللہ الجدعان نے وضاحت کی کہ مملکت نے خطے میں اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ عرب فوڈ سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے 10 بلین ڈالر فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں استحکام اور اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے مناسب حالات فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔