حنیف عباسی 35

فورسز کا عزم، جرات اور مہارت دہشتگردی کے خلاف ہماری اصل طاقت ہے، حنیف عباسی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی پر پاکستان فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ فورسز کا عزم، جرات اور مہارت دہشتگردی کے خلاف ہماری اصل طاقت ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ فورسز کا عزم، جرات اور مہارت دہشتگردی کے خلاف ہماری اصل طاقت ہے۔

پاکستان فوج کی موثر کارروائی میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ بہادر سپاہیوں کی پیشہ ورانہ صلاحتوں اور قربانیاں قابلِ فخر، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہاکہ فورسز کی جرات، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں