جنوبی کوریا 69

فوج کے انخلا کے بارے میں امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جنوبی کو ریا

سیئول( رپورٹنگ آن لائن)جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ فوج کے انخلا کے بارے میں امریکہ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا سے کچھ امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے امریکا کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی گئی ہے۔

وزارت نے اس بیان کا اعلان امریکی میڈیا کی اس رپورٹ کے جواب میں کیا جس میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن جنوبی کوریا سے تقریبا 4500 فوجیوں کے انخلا پر غور کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں