مصطفی کمال 221

فوج کی نگرانی میں ادارے کب تک کام کریں گے؟ سندھ حکومت سے لوگ بد ظن ہیں،مصطفی کمال

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق میئر کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی شہر سے متعلق فیصلوں سے قبل شہر سے متعلق درست معلومات لی جائیں،

فوج کی نگرانی میں ادارے کتنے دن تک کام کریں گے؟ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ

وزیر اعظم کی نیت ٹھیک ہی ہوگی، مجھے کوئی اعتراض نہیں، لیکن فوج کی نگرانی میں کام کرنے والے ادارے کتنے دن تک کام کریں گے؟

مصطفی کمال کا کہنا تھا 2 سے 3 ماہ پہلے ایک وزیر آئے، انھوں نے کہا کہ کراچی کو صاف کر دیں گے، وہ وزیر بھی کراچی کی صفائی میں ناکام ہو گئے تھے،

خیال رہے کہ ان کا اشارہ پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کی طرف تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مسائل سے متعلق صحیح معلومات لیں، صحیح معلومات نہ ہوں اور فیصلے کرتے جائیں گے تو معاملات حل نہیں ہوں گے،

وزیر اعظم اور آرمی چیف کراچی آ کر وزیر اعلی ہاﺅس آئیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ حکومت کی وجہ سے کراچی کے لوگ بد ظن ہو رہے ہیں،

2015 سے 2020 تک کراچی کو تباہ و برباد کر دیا گیا ہے، آپ کہتے ہیں سندھ کی تقسیم نا منظور ہے تو پھر تو کراچی کی تقسیم بھی نا منظور ہے۔

انھوں نے کہا کراچی میں روزانہ 12 ہزار ٹن کچرا پھینکا جاتا ہے، فوج کی نگرانی میں کچھ دن صفائی ہو جائے گی.

لیکن یہ تو روزانہ کا کام ہونا چاہیے، میرے دور میں کچرا اٹھانے کے لیے کوئی کمیٹی نہیں بنائی گئی، اور کراچی میں روزانہ کچرا اٹھایا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں