انضمام الحق ن 142

فواد عالم کراچی ٹیسٹ کا ہیرو ہے، انضمام الحق

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے فواد عالم کو کراچی ٹیسٹ کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں ۔انضمام الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد عالم نے ہر گیند کو ٹھیک طریقے سے کھیلا، ان کی اننگز کی وجہ سے جنوبی افریقا کی ٹیم مشکل میں آگئی ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ وکٹ اب اسپنرز کو زیادہ مدد کرے گی، یاسر شاہ اور نعمان علی وکٹیں لیں تو اچھے نتائج آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں