فواد چوہدری 249

فوادر چوہدری کی حافظ فرحت عباس کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر ہونے پر مبارک باد

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے حافظ فرحت عباس کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر مقرر ہونے پر مبارک باد دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہا آپ کی تقرری سے پی ٹی آئی کے ورکروں کی حکومت میں نمائندگی کو تقویت ملے گی اور ورکر کو یہ احساس ہو گا کہ وہ فیصلہ سازی میں پھر پور طور پر شریک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں