ہلسنکی (رپورٹنگ آن لائن)فن لینڈ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط عندیہ دیا ہے ۔
عرب ٹی وی کے مطابق فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر سٹب نے کہا ہے اگر حکومت کسی ایسی تجویز کے ساتھ حکومت آگے بڑھتی ہے تو وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ پچھلے ایک سال سے فلسطینی ریاست کا کیس دنیا بھر میں مضبوط ہو کر سامنے آیا ۔
اس تناظر میں فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر نے بھی ایکس پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔









