اداکارہ ریشم

فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا ،جب تک زندگی ہے شوبز سے وابستہ رہوں گی ‘ ریشم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ ریشم ر نے کہا ہے کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا اور جب تک زندگی ہے شوبز سے وابستہ رہوں گی ، اردو،پنجابی فلموں کے فروغ کیلئے کارپوریٹ سیکٹر کو بھی سرمایہ کاری کرنی چاہیے ،

وسائل نہ رکھنے والوں کے لئے حالات بہت مشکل ہو گئے ہیں،صاحب ثروت لوگوں سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور مستحق لوگوں کی مدد کریں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میرے کیرئیر کو دیکھ لیا جائے تو صرف معیاری کام ہی نظر ملے گا ،

اس لئے میری کوشش ہوتی کہ وقفہ جتنا مرضی طویل ہو جائے لیکن معیار پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ صرف فلم انڈسٹری کے لوگ نئی فلموںپر سرمایہ کاری کریں بلکہ نجی شعبے سے کارپوریٹ سیکٹر کو بھی اس طرف آنا چاہیے جس سے مقابلے کا رجحان بھی فروغ پائے گا۔