لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سیشن کورٹ لاہور میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر اپیل پر سماعت جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔
ڈیوٹی جج نے سماعت کے لئے 29 ستمبر کی تاریخ دیدی۔فلک جاوید کے وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کے برعکس ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔
قانون کے مطابق صرف ڈکیتی اور قتل جیسے مقدمات میں خاتون کا جسمانی ریمانڈ دیا جاسکتا ہے، استدعا ہے کہ مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔








