لبریشن آرمی 73

فلپائن کی جانب سے نام نہاد ‘مشترکہ گشت’ کا انعقاد علاقائی امن و استحکام کے لئے نقصان کا باعث ہے , چینی سدرن تھیٹر کمانڈ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان نیول کرنل زائی شی چھن نے کہا ہے کہ 9 سے 12 اپریل تک، چینی فوج کی سدرن کمانڈ کی بحریہ نے بحیرہ جنوبی چین کے پانیوں میں معمول کی گشت کی ۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن نے خطے سے باہر کے ممالک کو بلا کر نام نہاد “مشترکہ گشت” کا انعقاد کیا ، جس کا مقصد بحیرہ جنوبی چین کے امن و امان اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سدرن کمانڈ کی افواج اپنی سرزمین کی خودمختاری اور سمندری حقوق کا بھرپور دفاع کریں گی اور خطے کے امن و استحکام کو مضبوطی سے برقرار رکھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں