چھیوشی میگزین 33

فلپائن اپنے لامتناہی خود ساختہ بحری تماشے بند کرے ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں شیئن بن ریف کے ارد گرد کے پانیوں میں فلپائن کے متعدد جہازوں کی حالیہ اشتعال انگیز کارروائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ شیئن بن ریف چین کے نانشا جزائر کا حصہ ہے اور چین کی نانشا جزائر بشمول شیئن بن ریف اور ان سے ملحقہ پانیوں پر ناقابل تردید خودمختاری ہے۔

فلپائن نے شیئن بن ریف کے قریب پانیوں میں اشتعال انگیزی اور مسائل پیدا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جہازوں کو منظم کیا۔ یہاں تک کہ فلپائنی اہلکاروں نے چاقو کے ساتھ چائنا کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں، جو چین کی خودمختاری اور حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور سمندری امن و استحکام کے لیے سنگین طور پر نقصان دہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کے ضروری اقدامات معقول، قانونی، پیشہ ورانہ اور ناقابلِ تردید تھے ۔ فلپائن کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر اپنے لامتناہی خود ساختہ بحری تماشے بند کرے اور خودمختاری اور حقوق کے تحفظ کے لیے چین کے پختہ عزم کو چیلنج کرنے سے گریز کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں