صحافی پر مقدمہ 68

فلور ملز، سرکاری گندم کوٹہ سرعام بیچنے لگیں، اتھارٹیز کی خاموشی, نشاندہی پر صحافی پر مقدمہ۔

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

حافظ آباد میں سرکاری گندم کوٹہ فلورملز پر سرعام بکنے لگاہے جبکہ اس سلسلے میں متعلقہ اتھارٹیز کی جانب سے پراسرار خاموشی اختیار کی گئی یے ۔

ضلع کی تمام متعلقہ اتھارٹیز کو ثبوت ملنے کے باوجود مکمل خاموشی اختیار کر لی گی ،سرکاری گندم جو کوٹہ فلورملز کے لیے ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے آٹا دیا جاتا ہے باثرافراد خرید کر مبینہ طور پر ٹھٹہ کھوکھراں میں چکی پر پیس کر 130 روپے فی کلو اور 5 کلو کا بیگ 650 روپے میں بازار میں بیچنے لگے سرکاری گندم چوری خریدنے والے بااثر افراد نے معاملے کو ہائی لائٹ کرنے والے صحافی شوکت علی وٹو پر تھانہ سٹی میں ایف آئی آر کروا دی،سرکاری گندم مدھریانوالہ روڈ پر دانہ منڈی کی آڑھت دوکان نمبر 137 پر اتاری گی موقع پر اسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز چدھڑ ،فوڈ انسپکٹر رانا ارشاد، دو پٹواریوں، دو محکمہ خوراک کے ملازمین کے ہمراہ موقع پر پہنچے، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد کے دوکان سیل کرنے احکامات کے باوجود سرکاری گندم والی دوکان کو سیل نہ کیا گیا
 صحافی پر مقدمہ
اور موقع فراہم کیا گیا کہ وہاں سے گندم دوسری جگہ منتقل ہو سکے بااثر افراد نے سرکاری گندم کوٹہ فلور ملز کو منتقل کرنے کے بعد پولیس تھانہ سٹی حافظ آباد میں معاملے کو ہائی لائٹ کرنے والے صحافی شوکت علی وٹو پر وکیل سے بھتہ لینے کی ایف آئی آر نمبر 175/23 تھانہ سٹی حافظ آباد میں کروا دی گی، صحافتی تنظیموں کی جانب سے معاملے کی شفاف تحقیقات اور سرکاری گندم کوٹہ فلورملز حافظ آباد مارکیٹ میں بیچنے پر مکمل تحقیقات کروائی جائے اور معاملے میں ملوث سرکاری و غیر سرکاری افراد کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور ملک بھر کی نمائندہ صحافی تنظیموں کی جانب سے حافظ آباد کے معروف صحافی شوکت علی وٹو پر دی گی ایف آئی آر خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے

صحافی تو یہ بھگت ہی لے گا کیونکہ سچ بولنے کی سزا ملنی بھی چاہیے کاش گورئمنٹ اس پر توجہ کرے کہ عوام کو ریلیف دینے والی گندم بااثر افراد کس طرح خرید کرتے اور فلور ملز کیسے حکومت کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں.
 صحافی پر مقدمہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں