126

فلمساز صفدر ملک کی پنجابی فلم “سپر پنجابی” کی افتتاحی شوٹنگ مکمل کر گئی

لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمساز صفدر ملک کی پنجابی فلم “سپر پنجابی” کی افتتاحی شوٹنگ بیدیاں روڈ کے مقامی فارم ہاؤس پر ہوئی۔اداکار محسن عباس حیدر،صائمہ بلوچ اور علی جمشید نقوی پر گانا عکسبند کیا گیا ۔فلم کے ڈائریکٹر ابو علیحہ اور کوریوگرافر وہاب شاہ ہیں۔
افتتاح کے موقع پر پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقار علی مانا،میاں امجد فرزند ،چودھری اعجاز کامران ،افتخار ٹھاکر،سہیل ملک،راحیل ملک، زیڈ اے زلفی،ہاشم ندیم،شہزاد رفیق،اچھی خان،باؤ افضل بھی موجود تھے۔اس موقع پر فلم پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ سپر پنجابی فلم کا آئیڈیا افتخار ٹھاکر کا تھا۔ہم نے نئے ڈائریکٹر ابو علیحہ کو لیا ہے جس کے کام سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔صفدر ملک نے کہا کہ فلم بنانا میرا شوق ہے اور اپنے شوق کے لئے جب تک زندہ ہوں فلم انڈسٹری کے لئے فلم بناتا رہوں گا۔اداکار محسن عباس حیدر نے کہا کہ پنجابی فلم پہلی مرتبہ کررہاہوں ۔فلم کی کاسٹ بڑے مزے کی ہے اور کام کرنے کا بھی مزا آرہا ہے۔ سپر پنجابی اپنی طرز کی منفرد فلم ثابت ہوگی۔ماڈرن اور سرحد پار کے لوگ بھی اس سے انجوائے کریں گے۔فلم میں سچویشنل کامیڈی ہے۔کام کے حوالے سے مجھ سے بہت کم لوگ مایوس ہوتے ہیں۔اداکارہ صائمہ بلوچ نے کہا کہ فلم میں ہنڈرڈ پرسنٹ پرفارمنس دینے کی کوشش کررہی ہوں۔

سپر پنجابی

فلم میں اپنے رول کے بارے میں نہیں بتا سکتی۔
فلم ڈائریکٹر ابو علیحہ نے کہا کہ صائمہ بلوچ مولا جٹ کے بعد ہماری فلم کی پہلی چوائس تھی۔محسن عباس حیدر کا کام بھی بہت اچھا ہے۔جلد فلم کا ٹیزر جاری کریں گے۔اپنی فلم سپر پنجابی سے انڈین پنجابیوں کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ لاہور کے دیگر مقامات پر کی ہے تاکہ دنیا کو سوہنا لاہور
دیکھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں