ننکانہ صاحب(رپورٹنگ آن لائن )فلسطین کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، فلسطین کے ہزاروں بچوں کواسرائیل نے نیندکی حالت میں ابدی نیندسلادیا،امت مسلمہ کی خاموشی حضرت اسماعیل ع کی قربانی کو بھولنے کے مترادف ہے،مرکزی نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن سابق گورنر وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا کہنا ہے کہ حضرت ابراھیم ع کا جذبہ اطاعت و قربانی امت مسلمہ کے لئے بہترین نمونہ ہے،اسلام کی تاریخ ایثار اور قربانیوں کی شاندار مثالوں سے بھری پڑی ہے، اسلام کا حسن یہی ہے کہ اس کے ماننے والے حکم خداوندی پر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے
وہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھیانہوں نے کہاکہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات فراہم کرتاہے جبکہ نبی اکرم ص کی زندگی ہمارے ہمارے لئے مشعل راہ ہے، آج غزہ میں دی جانے والی قربانیوں نے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی یاد کو از سر نو تازہ کر دیاہے،امت مسلمہ عیدقربان پرکروڑوں جانوروں کی قربانی تودیتی ہے مگرفلسطین کے عوام کی نسل کشی پر ایثاراورخدمت کاجذبہ اسلامی دنیامیں کہیں نظر نہیں آتا،برجیس طاہر نے کہاکہ گزشتہ رات ہزاروں فلسطینی بچوں کو سوتے میں ابدی نیندسلادیاگیا۔
باوجوداس کے عیدالضحی کاچاندنظرآنے کے ہم کروڑوں جانوروں کی قربانی کاجذبہ لئے حضرت اسماعیل ع کی قربانی کی یادتازہ کریں گے اس موقع پرفلسطینی کے عوام کویادنہ رکھناان کی قربانیوں سے غداری کے مترادف ہے۔اس موقع پردعاکرتے ہیں کہ یااللہ کشمیر،فلسطین اور جہاں جہاں مسلمانوں پرظلم ہورہاہے انکی مدد فرما۔