وزارت خارجہ 13

فلسطین کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے میں سعودی کردا قابل تحسین ہے،وزیر خارجہ

ریاض (رپورٹنگ آن لائن)فلسطینی وزارت خارجہ نے برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کی جانب سے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلان کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ سربراہی میں منعقد ہونے والے ایک اہم کانفرنس سے قبل سامنے آیا جس میں توقع ہے کہ مزید ممالک بالخصوص فرانس ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

فلسطینی وزیر خارجہ فارسن آغابکیان نے گفتگو میں ان فیصلوں کو بہادرانہ قرار دیا اور کہا کہ یہ دن فلسطینی عوام کے لیے تاریخ ساز دن ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم سعودی عرب کے اس گراں قدر کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے سلسلے کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

فارسن آغابکیان نے کہا کہ برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اپنی نوعیت میں خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اقدام فلسطین کے قانونی موقف کو تقویت دیتا ہے اور قابض اسرائیل کے لیے ایک طاقتور پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی امن کا راستہ ہے اور اب وقت ہے کہ تمام فریق حقیقت کو تسلیم کریں کہ ریاستِ فلسطین وجود میں آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں