صدرمحمود عباس 59

فلسطینی قیدیوں ،زخمیوں کی امداد روکنے کا حکم واپس لینے کامطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس( رپورٹنگ آن لائن)فلسطینی اتھارٹی کے صدرمحمود عباس کی طرف سے فلسطینیوں کے اس مشکل ترین وقت کے دوران قیدی فلسطینیوں ، زخمی فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہو جانے والے فلسطینیوں کے اہل خانہ اور ورثا کے لیے امدادی رقوم کا سلسلہ منسوخ کرنے پر فلسطینی اتھارٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی حکام کی طرف سے بھی سخت رد عمل آیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینی حکام نے صدارتی فیصلے کی مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینیوں کے وسائل سے فلسطینیوں کو محروم نہ کریں۔ یہ رقم تمام فلسطینی خاندانوں تک جس طرح پہلے جاتی تھی اسی طرح جانے دی جائے۔اس صدارتی فیصلے کی مذمت کرنے والوں کے مطابق اس سے ہزاروں فلسطینی متاثر ہونگے اور فلسطینی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں