سعودی عرب 73

فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہونا چائیے، سعودی عرب

ریاض( رپورٹنگ آن لائن)سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہونا چائیے، فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنا ایک سٹرٹیجک ضرورت ہے جو مشرق وسطی میں امن کا آغاز کرے گی۔

عر ب ٹی وی کے مطابق کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی کے اجلاس سے خطاب میں سعودی وفد کی سربراہ منال رضوان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا منصفانہ حل نہ صرف اخلاقی اور قانونی ضرورت ہے بلکہ یہ بقائے باہمی پرمبنی ایک نئے علاقائی نظام کی بنیاد بھی ہے۔

ان کا کہنا تھافلسطینی علاقوں سے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ہونا چائیے۔منال رضوان نے مزید کہاکہ ہم مستقل اور ٹھوس، ناقابل واپسی بنیادوں پر ایسی تبدیلی کے خواہاں ہیں جو فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے فیصلہ کن ہو۔سعودی وفد کی سربراہ نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے کیے جانے والے اصلاحی کاموں کی بھی سراہا۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور فرانس آئندہ ماہ ایک بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ صدارت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس کا مقصد دوریاستی حل پر عملدرآمد کو تیز کرنا،اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں