عرب لیگ 145

فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج قاہرہ میں طلب کرلیا گیا

قاہرہ (رپورٹنگ آن لائن)فلسطینی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق قطر کی زیرِ صدارت عرب لیگ کا اجلاس قاہرہ میں ہوگا۔اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا۔واضح رہے کہ جمعے کے روز سینکڑوں فلسطینی مسجد اقصی کے ارد گرد پہاڑی کے احاطے میں نماز جمعہ کے لیے اکٹھے ہوئے جس کے بعد بہت سے لوگ شہر میں بے دخلی کے خلاف احتجاج کے لیے وہیں موجود رہے لیکن افطار کے بعد مسجد اقصی میں اور شیخ جراح کے قریب چھوٹی چھوٹی جھڑپیں شروع ہوئیں جو قدیم شہر کے مشہور دمشق گیٹ کے قریب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں