فردوس اعوان

فضل الرحمان جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں، فردوس اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعون نے کہا ہے کہ فضل الرحمان جدید دور کے کرپٹ جادوگر ہیں، انہوں نے چندے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کے ذریعے بنائیں۔

عوام کو ورغلانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست مفاد پرستی سے لتھڑی پڑی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کرپشن بچانے کے لیے یہ ٹولہ دربدر ٹکریں مار رہا ہے، کپتان کی حکومت میں ان کی چیخیں مزید بلند ہوں گی۔فضل الرحمن جدید دور کے وہ کرپٹ جادوگر ہیں جس نے دین کےنام پر جمع کئے چندے کےپیسے سے اربوں کی جائیدادیں فرنٹ مینز کےذریعے بنائیں۔

ہر دور میں عوام کو ورغلانے والے مولانا کی سیاست مفاد پرستی اور فساد سے لتھڑی پڑی ہے۔ معاون خصوصی پنجاب کا کہنا تھا کہ مولانا اربوں کی کرپشن بچانے کے لیے ملکی جڑیں کھوکھلی کرنے پر بضد ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا اور پی ڈی ایم کے شور شرابے، آہ و بکا کی اصل وجہ ان کے اپنے سیاہ کرتوت اور کرپشن کے وہ پہاڑ ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےٹولے کی گھٹیا سیاست کی لٹیا ڈوب چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں، لانگ مارچ کے بعد اب تحریک عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا گیا، ان بزدل لوگوں میں عدم اعتماد کی بھی جرات نہیں۔ سندھ کے شہزادے نے عدم اعتماد کا گھسا پٹا اسکرپٹ لکھا۔