فرحانہ مقصود 14

فرحانہ مقصود نے ہمایوں سعید کیساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو ناخوش گوار قرار دیدیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فرحانہ مقصود نے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو ناخوش گوار قرار دیا ہے۔حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحانہ مقصود نے دعویٰ کیا کہ فلم میں ہوں شاہد آفریدی کے دوران ان کے ساتھ ناانصافی کی گئی۔

فرحانہ مقصود کے مطابق جب انہوں نے اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا تو انہیں بتایا گیا تھا کہ یہ ایک ٹیلی فلم ہے تاہم جب وہ شوٹنگ کیلئے سیٹ پر پہنچیں تو انہیں معلوم ہوا کہ یہ دراصل ایک فیچر فلم ہے۔اداکارہ نے کہا کہ صورتحال جاننے کے باوجود انہوں نے کام جاری رکھا کیونکہ وہ بطور فنکار دوسرے فنکاروں کا ساتھ دینے پر یقین رکھتی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں اس پراجیکٹ کا معاوضہ بھی ٹیلی فلم کے حساب سے دیا گیا، حالانکہ یہ ایک باقاعدہ فیچر فلم تھی۔

فرحانہ مقصود کے مطابق یہ معاملہ ان کیلئے حیران کن اور مایوس کن تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ فلم کی ریلیز کے بعد جب کاسٹ کی فہرست سامنے آئی تو ان کا نام اس میں شامل نہیں تھا۔ انہوںنے بتایاکہ نہ صرف انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا بلکہ فلم کی تشہیری تقریبات اور پریمیئر میں بھی مدعو نہیں کیا گیا، جسے وہ اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی قرار دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں