پیرس (رپورٹنگ آن لائن)فرانس کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ فریبہ عادلخہ کو جیل میں ڈالنے کے سبب ایران کے ساتھ اعتماد میں مزید کمی آئی ہے۔ ابھی تک فریبہ گھر میں ہی نظر بند تھیں، تاہم ایرانی حکام نے انہیں پھر قید خانے بھیج دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی نژاد فرانسیسی ماہر بشریات فریبہ عادلخہ کو ایران نے ایک بار پھر سے جیل میں قید کر دیا ہے۔ فرانس نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ انہیں دوبارہ قید کرنے کا فیصلے سے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، فرانس اور ایران کے تعلقات پر صرف منفی اثرات ہی مرتب ہوں گے اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کو مزید کم کر سکتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عدیلخہ کی قید کی سزا خالصتا سیاسی اور من مانی تھی۔ گزشتہ روز ہی ان کی حمایت کرنے والے گروپ نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ فریبہ عادلخہ کو واپس تہران کی ایوین جیل بھیج دیا گیا ہے۔