پیرس(رپورٹنگ آن لائن)فرانسیسی پارلیمنٹ میں ایک بار پھر فلسطینیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے جاری ہیں۔ فرانسیسی پارلیمنٹ کے رکن ریچل کیکے نے ایوان کے اجلاس کے دوران فلسطینی پرچم لہرا دیا۔
کئی ارکان نے فلسطینی لباس زیبِ تن کرکے اجلاس میں شرکت کی۔ فلسطینی پرچم لہرائے جانے پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔اس سے قبل ایوان میں تھوڑا شور شرابہ ہوا۔ حکومتی ارکان نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے معاملے پر ایوان کا ماحول خراب نہ کرے۔ اپوزیشن ارکان کی طرف سے اس کا جواب دیے جانے پر ایوان میں شور و غوغا ہوا۔ اسپیکر نے معاملے کو بگڑتا ہوا دیکھ کر ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔








