توہین آمیز خاکوں

فرانسیسی میگزین کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے ایک مرتبہ پھر نبی اکرم ﷺ کی شان میں توہین آمیزخاکے شائع کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔ان خاکوں کی اشاعت سے اربوں مسلمانوں کے دل چھنی ہوئے ہیں۔وقت کا ناگزیر تقاضا ہے کہ امت مسلمہ کو اس کی روک تھام کے حوالے سے متحد ہو کر اقدامات اٹھانے ہو نگے ۔اسلام دشمن مغربی شرپسند عناصر اپنی تمام حدودوقیود عبور کر چکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روزمنصورہ میں اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران امریکہ، اوریورپ کی غلامی چھوڑ کر غیرت و حمیت کا مظاہر ہ کریں ۔بطورمسلمان ہمارے لیے آقاکریم ﷺ کی ناموس سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے ، حکومت پاکستان اس اقدام کے خلاف فرانس سے سفارتی تعلق ختم کرے اسلامی ممالک کے سربراہان کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے ۔

اورناموس رسالت ﷺ کی محافظ بن کر عالم اسلام کی ترجمانی کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہودونصاریٰ نے آزادی اظہارکے نام پر جو گھناونا کھیل رچارکھا ہے اس کا مناسب انداز میں جواب دینے کی ضرورت ہے ۔ وقفے وقفے سے مغرب کے پروردہ اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کے جذبہ ایمانی کی حرارت جاننے کے لیے توہین رسالت ﷺ کے مرتب ہوتے ہیں الحمداللہ دنیا کے اربوں مسلمان ناموس رسالت ﷺ پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں ۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اوردنیا میں بھائی چارے کا پر چار چاہتا ہے ۔

لیکن ہم کسی صورت میں توہین رسالت ﷺکو برداشت نہیں کریں گے حضوربنی کریم ﷺ سے محبت کے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔افسوسناک امر یہ ہے کہ مغرب کے اسلام دشمن عناصر ایسے اوچھے ،منفی اور ناپاک ہتھکنڈوں کے ذریعے عالم اسلام میں اشتعال پیدا کر رہے ہیں ۔تمام اسلامی ممالک یک آواز اور متحدہو کر مغربی ممالک کے ان مکروہ اور ناپاک عزائم کا مقابلہ کریں گے