ایمانوئل ماکروں 194

فرانسیسی صدر کا لبنان میں فوری حکومت سازی کا مطالبہ

پیرس (ر پورٹنگ آن لائن)فرانسیسی صدر ماکروں نے اپنے لبنانی ہم منصب سے کہا ہے کہ وہ لبنانی عوام کو بحران سے نکالنے کے لیے فوری حکومت سازی کو یقینی بنائیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لبنانی صدر کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور ان کے ہم منصب میشل عون کا ٹوئٹر پر رابطہ ہوا،

جس میں ماکروں نے لبنان میں جلد از جلد حکومت سازی کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں صدور کے مابین رابطے میں لبنان کے سیاسی بحران کر مرکزی حیثیت حاصل تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں