پیرس (رپورٹنگ آن لائن) فرانس کا اورلے ایئرپورٹ تین ماہ کورونا وائرس وبا کے دوران بند رکھنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس میں کمی کے باعث گذشتہ اورلے ائیرپورٹ سے پرتگال کی پہلی پرواز نے اڑان بھری، اس ائیرپورٹ سے زیادہ تر یورپی ممالک کی پروازیں شیڈول کے مطابق چلتی ہیں
دوسری جانب پیرس کے قریب ایک تفریحی پارک بھی کھول دیا گیا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور نوجوان پہنچ گئے اور فرانس میں دنیا کے آٹھ عجبوں میں ایک ایفل ٹاور بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے لوگوں کو لفٹ کے بجائے سڑیوں کے ذریعے دوسری منزل تک جانے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پیرس کے قریب ڈیزنی لینڈ پارک 15 جولائی کو کھول دیا جا ئے گا
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کا زور ٹوٹ رہا ہے ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ کے بعد فرانس بھی ان ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں کورونا وائرس کے اثرات کم ہور ہے ہیں اور پبلک مقامات کھل رہے ہیں۔