حماس

فدائی حملوں کی مذمت، محمود عباس اسرائیل کے خادم بن گئے، حماس

غزہ (ر پورٹنگ آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں کی مذمت پر کڑی تنقید کی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر دفاع کا فلسطینی اتھارٹی کے فدائی حملوں پر موقف کے خیرمقدم سے ظاہرہوتا ہے کہ صدر عباس اسرائیلی دشمن کے بیانیے پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے تل ابیب میں فلسطینی شہری کے حملے میں تین اسرائیلیوں کی ہلاکت کی مذمت کرکے اسرائیل کی خدمت بجا لانے کی کوشش کی ہے۔ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی مخالفت کرکے مزاحمت اور تحریک آزادی کے حوالے سے قوم کے اجتماعی موقف سے انحراف کررہے ہیں۔