احسان اللہ 111

فاسٹ بائولر احسان اللہ نے اپنے باپ کے بیان کو مستردکر دیا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)فاسٹ بولر احسان اللہ نے خود ہی اپنے والد کے بیان کو مستردکرتے ہوئے مخالفت کردی ہے اور کہا ہے کہ میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل رہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا تھا کہ میرا ری ہیب سوات میں اچھا چل رہا ہے، میری کہنی کا خم اور سیدھے بازو کا اینگل ٹھیک ہو رہا ہے، میں جلد کم بیک کروں گا۔احسان اللہ کا کہنا تھا کہ میڈیا پر خبر آئی کہ میرا ری ہیب اچھا نہیں چل رہا، پی سی بی کو درخواست کرتا ہوں میرا ری ہیب اچھا چل رہا ہے مجھے سوات میں ہی رہنے دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل احسان اللہ کے والد نے ایک بیان میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے بیٹے کی لاہور میں دیکھ بھال کی درخواست کی تھی اورکہا تھا کہ میرے بیٹے کو این سی اے میں منتقل کرکے علاج کیا جائے، سوات میں سہولیات اچھی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں