داسن شناکا 58

فائنل میں ہم نے اسپنر کیخلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی، سری لنکن کپتان

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹرائی نیشن سیریز میںشکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائنل میں ہم نے اسپنر کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی۔

ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان سے شکست کے حوالے سے داسن شناکا نے کہا کہ ہم نے اننگز کا آغاز اچھا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کامل مشارا نے زبردست اننگز کھیلی، ہم نے اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ نہیں کی۔سری لنکن کپتان نے کہا کہ ہمیں اس سیریز سے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا موقع ملا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز اپنے نام کی۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 115 رنز کا ہدف دیا، جو اس نے 8 گیندوں پہلے حاصل کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں