اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منی بجٹ میں غیرملکی ڈراموں پر ٹیکس لگانے سے متعلق کہا ہے کہ اس کا مقصد پاکستان کی فلمی صنعت اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔
اپنی ایک ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ میں غیر ملکی ڈراموں اور اشتہارات کے لئے غیر ملکی ماڈل لینے پر ٹیکسوں میں اضافے کا مقصد پاکستان کی فلمی صنعت اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ میں جہاں سینما اور فلم پروڈکشن کی مشینری پر ٹیکس نہیں ہے، وہیں غیرملکی ڈرامہ درآمد کرنے اور اشتہارات میں غیرملکی ماڈلز لینے پر بھاری ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد پاکستان کی فلمی صنعت اور فنکاروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے









