اداکارہ ثنا

غلط بات پر غصہ آ تا ہے،کسی کی دل آزاری نہیں کرتی،ثناء

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو، کسی کے ساتھ نا انصافی ہوتی نہیں دیکھ سکتی اور اس کیلئے آواز بلند کرتی ہوں۔

ایک انٹرویو میں ثنا نے کہا کہ غلط بات پر غصہ آ جاتا ہے لیکن کوشش ہوتی ہے کہ میرے رویے سے کسی کا دل نہ دکھے اور اگر ایسا ہو بھی جائے تو بہت جلد اپنی اصلاح کر کے معافی مانگ لیتی ہوں۔ ثنا نے کہا کہ میری مزاج میں شامل ہے کہ میں کسی کی ذاتی زندگی اور پروفیشنل معاملات میں دخل انداز ی نہیں کرتی اور دوسروں سے بھی اسی طرح کی توقع رکھتی ہوں۔

ہمارے ہاں بعض لوگوں کو دوسرے کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کی لت لگی ہوتی ہے اور جب تک وہ ایسا نہ کر لیں انہیں تسکین نہیں ملتی۔ ثنا نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ وہ صحت سے بھرپور زندگی دے، جب ہم بیمار لوگوں کو دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ واقعی تندرستی ہزار نعمت ہے۔