قاہرہ(رپورٹنگ آن لائن)مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے مجوزہ مصری عرب منصوبہ مکمل ہو گیا ہے لیکن اسے ابھی تک کسی نے نہیں دیکھا ہے ، منگل کو قاہرہ میں ہونے والے اپنے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں عرب ممالک کے رہنمائوں کے سامنے اس منصوبے کو پیش کیے جانے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عبد العاطی نے یورپی یونین کے کمشنر برائے بحیرہ روم کے امور ڈوبراوکا سویکا کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ سربراہی اجلاس کو کسی بھی غیر ملکی فریق کے سامنے پیش کرنے سے پہلے اس منصوبے کی منظوری دینی چاہیے۔
کوئی بھی پارٹی 4 مارچ کو قائدین، صدور اور سربراہان کی طرف سے منظوری سے پہلے پلان کی تفصیلات میں حصہ نہیں لے سکتی جن عرب ملکوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے اور فلسطینیوں کو دوسرے علاقوں میں آباد کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا تھا وہ غزہ کے باشندوں کو بے گھر کیے بغیر اس کی تعمیر نو کے لیے ایک جوابی منصوبہ تیار کرنے پر کام کر رہے ہیں۔









