تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو کے دفتر نے اطلاع دی ہے کہ “پیس کانفرنس” سے وابستہ غزہ کے لیے خصوصی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کا اعلان اسرائیل کے ساتھ کسی ہم آہنگی کے بغیر کیا گیا ہے۔ دفتر نے اسے اسرائیل کی پالیسی کے خلاف اقدام قرار دیا ہے۔
دفتر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ سے رابطہ کریں۔









