یسرائیل کاتز 64

غزہ کی آبادی کے رضاکارانہ کوچ کے لیے اسرائیل کا خصوصی ایجنسی کے قیام کااعلان

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں کا رضاکارانہ کوچ کے لیے ایک خصوصی ایجنسی قائم کی جائے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کاتز نے غزہ کی آبادی کے رضاکارانہ کوچ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس کے اختتام پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ غزہ کی آبادی کے رضاکارانہ کوچ کے لیے وزارت دفاع میں ایک ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں