تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے حکومت کے اندر سکیورٹی مشاورت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد فلاڈیلفیا محور بفرزون برقرار رہے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یہ محور بفر زون رہے گا جیسا جنوبی لبنان اور شام میں بفرزون ہے۔ انہوں نے ان پانچ مقامات کا حوالہ دیا جہاں جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج نہیں ہٹی ہیں۔ اسی طرح انہوں نے گزشتہ دسمبر سے جنوبی شام میں ہونے والی دراندازیوں کا ذکر کیا۔