67

غزہ میں زندگی کی کوئی علامت باقی نہیں رہی، فلسطینی مندوب

اقوام متحدہ(رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں سب کچھ تباہ کر دیا ہے اور فلسطینیوں کو جان بوجھ کر بھوک سے مار رہا ہے ۔

انہوں نے مشرق وسطی اور فلسطینی مسئلے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں نشاندہی کی کہ غزہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور وہاں زندگی کی کوئی علامت باقی نہیں رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی تباہی کو ختم کرنے کے خواہش مندوں کا اتحاد بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں