انڈونیشیا 13

غزہ میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے گروہوں سے ہوشیار رہنا ہو گا، انڈونیشی صدر

واشنگٹن( رپورٹنگ آن لائن)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے غزہ میں امن کے عمل کو نقصان پہنچانے والی کوششوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انڈونیشیا کی نیوز ایجنسی کے مطابق پرابوو سوبیانتو نے یہ ریمارکس واشنگٹن میں غزہ سے متعلق پیس کونسل کے افتتاحی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ایک انٹرویو کے دوران دیے۔ یہ ریمارکس جمعہ کو سامنے آئے ہیں۔

انڈونیشی صدر نے مزید کہا کہ یقینا، ہمیں ان گروہوں کے خلاف محتاط رہنا چاہیے جو جامع حل تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسی کوششیں مختلف حلقوں کی جانب سے ہو سکتی ہیں۔واشنگٹن میں پیس کونسل کا افتتاحی اجلاس غزہ میں امن اور تعمیرِ نو کی حمایت کے لیے ایک بین الاقوامی طریقہ کار کے قیام کی جانب ابتدائی قدم کے طور پر منعقد کیا گیا۔

اس فورم میں پیس کونسل کے باضابطہ آغاز کا مشاہدہ کیا گیا اور یہ رکن ملکوں کے لیے غزہ کی تعمیرِ نو کی حمایت کے عزم کو متحد کرنے کا ایک پلیٹ فارم بن گیا۔ اسی تناظر میں پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ جکارتہ ایک یا دو ماہ کے اندر امن برقرار رکھنے والے دستوں کے طور پر تقریبا 8000 فوجی غزہ بھیجے گا۔ ایجنسی انتارا کے مطابق صدر نے کہا کہ یہ کام ایک یا دو ماہ کے اندر مکمل ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں