غزہ (رپورٹنگ آن لائن)حماس نے اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز کے اس بیان پر ردِ عمل دیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کے اندر فوج کے ہمیشہ رہنے کا اعلان کیا تھا۔
فلسطینی تنظیم کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ کاتز کے بیانات جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے ایک وڈیو پیغام میں مزید کہا کہ قابض فوج غزہ کی پٹی کی آبادی کو بے دخل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل امریکی صدر کے اس منصوبے کے مکمل طور پر متضاد ہے جو اس خطے اور غزہ کی پٹی میں امن کے قیام کے لیے پیش کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہم مناسب وقت اور موزوں حالات میں شمالی غزہ کی پٹی میں آباد کاروں کی چوکیاں قائم کریں گے۔









