اسرائیلی بمباری 140

غزہ میں اسرائیلی بمباری ، ایک فلسطینی شہید ، کئی زخمی ، شہداء کی تعداد 240سے زائد ہوگئی

غزہ (ر پورٹنگ آن لائن)غزہ میں اسرائیلی طیاروں کے میزائل حملوں میں تازہ بمباری میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 240 سے زیادہ ہوگئی، ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہیں۔اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کی 100 کلومیٹرطویل سرنگیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے رات بھر80راکٹ اسرائیل پر داغے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں