واشنگٹن ( رپورٹنگ آن لائن)دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے اس کا کوئی متبادل منصوبہ سامنے لائیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ غزہ سے ملبہ ہٹانے اور گھروں کی تعمیر نو کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہٹرمپ وہ واحد شخص ہیں غزہ کی تعمیر نو کے لیے مدد کو تیار ہیں۔انہوں نے ان ممالک سے بھی مطالبہ کیا جو غزہ کی تعمیر نو کے لیے خیالات اور اقدامات کی پیشکش کرنے کے ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کرنے والوں کے پاس کوئی بہتر حل ہے تو یہی وقت ہے وہ پیش کریں”۔روبیو نے کہا کہدو ریاستی حل کے لیے سب سے بڑا چیلنج اسرائیل نہیں۔ سوال یہ ہے کہ فلسطینی ریاست پر حکومت کون کرے گا؟ اس کا انچارج کون ہوگا؟ اگر یہ حماس یا حزب اللہ یا اس جیسی کوئی اور قوت ہو تو وہ یہودی ریاست کو تباہ کرنے کے لیے کام کرے گی جیسا کہ حماس اور حزب اللہ کررہی ہیں۔