11

غزہ معاہدے کے استحکام کیلیے پرامید ہیں،نائب امریکی صدر

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ فی الحال حماس کو غیر مسلح کرنے کے لیے کوئی مخصوص ٹائم لائن مقرر نہیں کی جا سکتی، تاہم وہ غزہ میں جنگ بندی کے استحکام کے بارے میں پر امید ہیں۔

وینس نے اسرائیل کے جنوبی شہر کریات گات میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جنگ بندی پر عمل درآمد توقع سے بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکومت نے نمایاں تعاون کیا ہے۔ انھوں نے اس مرکز کا بھی دورہ کیا جہاں امریکی اہل کار جنگ بندی کی نگرانی کے لیے تعینات ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم صحیح سمت میں جا رہے ہیں.

صورت حال بہت اچھی ہے، لیکن اس کے لیے مستقل نگرانی اور کوشش ضروری ہے۔ ان کے مطابق اب تک جو پیش رفت ہوئی ہے، اس پر سب کو فخر ہونا چاہیے۔فی الحال مشرقِ وسطی میں امریکی سفارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں تاکہ غزہ میں جنگ بندی کو کامیاب بنایا جا سکے اور کسی ممکنہ خلاف ورزی سے اس کے خاتمے کو روکا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں