میتھیو ملر

غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور فلسطین کا حصہ ہی رہے گی،امریکا

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکا نے بھی دو اسرائیلی وزرا کی طرف سے حالیہ جنگ کے بعد غزہ میں یہودی آباد کاروں کی واپسی کے حوالے سے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ فلسطینی سرزمین ہے اور وہ فلسطین کا حصہ رہے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اسرائیلی وزرا بیزلیل سموٹریچ اور ایتمار بن گویر کے حالیہ بیانات کو مسترد کرتا ہے جس میں غزہ سے باہر فلسطینیوں کی آباد کاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسرائیلی وزرا کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔