عبدالفتاح السیسی

غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیے بغیر تعمیر نو کی جائے،مصری صدر

قاہرہ ( رپورٹنگ آن لائن)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اسرائیلی جنگ سے تباہ ہو چکے غزہ کے بارے میں زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی تعمیر نو فلسطینیوں کو غزہ سے جبری طور پر بے دخل کیے بغیر کی جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کا فلسطینیوں کے بغیر کنٹرول سنبھال کر اس کی تعمیر نو کرنے کا اعلان کے تناظر میں آیا ۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک امریکی پراپرٹی ٹائیکون ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ اگر غزہ میں فلسطینی نہ رہیں تو سمندر سے جڑی یہ غزہ کی پٹی مشرق وسطی کاریویرا بن سکتی ہے۔

ٹرمپ نے ان بے دخل کیے جانے والے غزہ کے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا کہا ہے تاہم یہ دونوں ملک اس منصوبے سے اتفاق نہیں کرتے۔