کیف (رپورٹنگ آن لائن )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی غیر معمولی طور پر تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ بندی معاہدے کے بعد یوکرین میں بھی یہ امید بڑھ گئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ کا خاتمہ کرا سکیں گے اور وہ اس میں کامیاب ہوں گے کہ وہ روس کی جنگی جارحیت سے یوکرین کو بچائیں۔
ولادیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنے بیان میں کہا جب دنیا کے ایک خطے کے لیے امن کا حصول ممکن ہو سکتا ہے تو دوسرے خطے کے لیے بھی امن کی امید بڑھ جاتی ہے۔









