لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین رفاعی کمیٹی محمد انور اور یاور شبیر ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے حکام کی غفلت اور ناہلی سے غزالی پارک وحدت کالونی کے سینکڑوں گھروں میں 15 روز سے گیس نہیں ارہی اس سلسلے میں سوئی گیس حکام کو کئی مرتبہ اگاہ کیا گیا مگر ابھی تک گیس بحال نہیں ہو سکی.
سینکڑوں گھروں کے گیس کی وجہ سے چولہے بند ہونے کی بنا پر غریب لوگ ہوٹل سے ناشتہ اور کھانا منگوانے پر مجبور ہیں مکینوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ دار ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے .
اور گیس کی فوری بحالی کا حکم صادر کریں انہوں نے کہا کہ اگر 24 گھنٹے میں گیس بحال نہ ہوئی تو غزالی پارک وحدت کالونی کے افراد احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے