امانت چن 20

غرور ،تکبر کرنے والے شخص کو کبھی عزت پاتے نہیں دیکھا ‘ امانت چن

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نامور کامیڈین امانت چن نے کہا ہے کہ غرور اور تکبر کرنے والے شخص کو کبھی عزت پاتے نہیں دیکھا جبکہ عاجزی اختیار کرنے والا ہمیشہ لوگوں کے دلوں پر راج اور کامیابیاں سمیٹتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں امانت چن نے کہا کہ انسان پانی کا بلبلہ ہے پھر تکبر کس بات کا ہے ،خدا کی ذات کو تکبر پسند نہیں اس لئے ایسا شخص کبھی عزت نہیں پاتا ۔

امانت چن نے کہا کہ دولت ، عزت اور شہرت سب خدا کی ذات کی دین ہے اس لئے میں ہمیشہ عاجزی سے رہتا ہوں ، جب آپ کے اندر عاجزی ہوتی ہے تو آپ کا حلقہ احباب بھی بڑھتا ہے لیکن جب آپ تکبر اور غرور دکھاتے ہیں تو لوگ آپ سے دور رہنا شروع کر دیتے ہیں اور ایک وقت وہ بھی آتا ہے جب انسان تنہا رہ جاتا ہے ۔ امانت چن نے کہا کہ اسٹیج ڈرامے کے زوال کی کیا وجوہات ہیں اس سے جڑے ہوئے لوگ اس سے بخوبی آگاہ ہیں اس لئے میرا اس پر تبصرہ کرنا نہیں بنتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں