وزیر اعظم عمران خان

غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین ترقی پذیر ممالک کے لئے رول ماڈل ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی ‘ غربت اور غذائی عدم تحفظ کے مسائل ہیں،کورونا وباءنے عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے، غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین ترقی پذیر ممالک کے لئے رول ماڈل ہے، ہمارے احساس پروگرام نے کورونا وباءکے دوران عوام کے مسائل کم کرنے میں مدد کی ہے، ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، چونساﺅ ٹیکنالوجی کی ایجاد پر چین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی ‘ غربت اور غذائی عدم تحفظ کے مسائل ہیں۔ کورونا وباءنے عالمی معیشت کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے چین ترقی پذیر ممالک کے لئے رول ماڈل ہے۔ ہمارے احساس پروگرام نے کورونا وباءکے دوران عوام کے مسائل کم کرنے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

ہم بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب درخت لگا چکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ تقریب کی میزبانی اور چونساﺅ ٹیکنالوجی کی ایجاد پر چین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس ٹیکنالوجی کو ساٹھ سے زائد ممالک کے ساتھ شیئر کرنے پر چین کی تعریف کروں گا۔ گزشتہ بیس برسوں میں اس ٹیکنالوجی سے دنیا بھر کے ہزاروں افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ چونساﺅ ٹیکنالوجی چھوٹے کسانوں کو کم لاگت میں بڑے پیمانے پر کاشت میں معاونت فراہم کرتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے