کراچی ( رپورٹنگ آن لائن)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھنا اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہمارا عزم ہے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سب کو متحد ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں اتحاد رمضان کے 22ویں افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں سعودی عرب، روس، اٹلی ، کوریہ ،ترکیہ، عمان، ملائشیا، ویتنام، ایران، بنگلادیش، یوایای اور قطر کے قونصل جنرلز سمیت سول ایواڈز حاصل کرنے والی شخصیات سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک تھے۔ افطار ڈنر کا آغا ز تلاو ت کلام پاک سے ہوا۔ فلپائن سے آئے کاشف لقمان البانی نے قرآن پا کی تلاوت کی۔ حافظ ابوبکر بیروی نے نعت رسول مقبول ۖ پیش کی۔ حافظ ولید حسن نے کلام یوم پاکستان پیش کیا۔ گورنر سندھ کا دوست ممالک سے یکجہتی کا اظہار، ترکیہ، سعودی عرب، ایران، روس، عمان، اٹلی، ملائیشیا، بنگلہ دیش، قطر اور کوریا کے ساتھ دوستی کے نعرے بھی لگائے۔
گورنرسندھ نے مزید کہا کہ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز کی تقریب میں شرکت ہمارے لئے باعثِ افتخار، ان کی محبت اور بھائی چارے کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ پاکستان تاریخی عزم اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن تجدیدِ عہد کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن بے پناہ قربانیوں سے حاصل ہوا، ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا۔ سب مل کر ملک کی خوشحالی، استحکام اور امن کے لیے دعا کریں، اللہ تعالیٰ سب کی نیک تمنائیں پوری کرے۔
انہوں نے کہا کہ پورے رمضان اور عید کے تین دن بچوں کے لئے خصوصی تفریحی انتظامات، جھولے، گھوڑے، اونٹ اور روایتی کھیل بالکل مفت ہوں گے۔گورنرسندھ نے کہا کہ یہاں موجود تمام بہنوں کو کسی خوف کی ضرورت نہیں، کیونکہ آپ کا بھائی گورنر ہے۔ یہاں موجود تمام بھائیوں کے لئے بھی یہی پیغام ہے، کیونکہ آپ کا بھائی گورنر ہے۔بعد ازاں افطارڈنر کے شرکاء کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔کیش عیدی کی قرعہ اندازی میں مختلف ممالک کے معزز مہمانوں نے حصہ لیا۔بنگلہ دیش کے قونصل جنرل نے عمرہ کے ٹکٹ کی قرعہ اندازی میں مقصود احمد کا نام نکالا۔بنگلہ دیش کے قونصل جنرل نے عوام کو عید کی ایڈوانس مبارکباد دی،گورنر سندھ کے اقدامات کو سراہا۔
اٹلی کے قونصل جنرل نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر بائیک کی قرعہ اندازی میں درویش جاوید کا نام نکالا۔کوریا کے قونصل جنرل نے موبائل فون کی قرعہ اندازی میں مہرالنساء بنت رحمت اللہ کا نام نکالا۔ایران کے قونصل جنرل عید کے طاہرہ بی بی عبدالستار کو عید کا گفٹ دیا۔ملیشیا کے قونصل جنرل نے مسعو الرحمان کو عید کا گفٹ دیا۔عمان کے قونصل جنرل نے ادو ریاض کو عید گفٹ دیا۔عمان قونصل جنرل نے عید کی مبارکباد دی جیسے گورنر آپ کا فیملی ہے ویسے ہی میں بھی آپ کا فیملی ممبر ہوں۔ترکیہ کے قونصل جنرل نے شہناز مانی کو عید گفٹ دیا۔ رشیا کے قونصل جنرل نے 120 گز کے پلاٹ کی قرعہ اندازی میں محمد صفدر ولد غلام اصغر کا نام نکالا۔