اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہوگئی ہے.
حکومت میں بیٹھے لوگوں کی عوام میں کوئی مقبولیت نہیں ہے،عدلیہ کو آزاد ،ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے۔اسلام آباد میں اپوزیشن قومی کانفرنس میں شرکت سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام اٹھ چکے ہیں، عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے.
عدلیہ کو آزاد اور ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا کہ خیبرپختونخوا ہائوس میں کانفرنس کر لیں، اپوزیشن کی سٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس ادھر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کی بات نہیں، عوام کی آواز اٹھانی چاہیے اور وہ اٹھ چکی ہے، حکومت میں بیٹھے لوگوں کی عوام میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔